میمنی اکنی (Mutton With Rice) Memoni Akni

1574770882maxresdefault (12).jpg

Why recepie famous for?

very tasty and festive dish. Memon community prepared this mutton-rice dish called Memoni Akni deliciously. It does take a little more time and effort but believe the result turn out awesome, sure you will get some praise from your family.

Ingredients

چاول آدھا کلو
بکرے کا گوشت آدھا کلو
کٹے آلو تین عدد
کٹے ٹماٹر چار عدد
سلائس میں کٹی پیاز ایک عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
ثابت ہری مرچ چار عدد
کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
تیل آدھا کپ

Instructions

چاول کو حسب ضرورت پانی میں بیس منٹ کے لیے بھگو دیں۔

ایک برتن میں آدھا کپ تیل گرم کریں۔

اس میں سلائس میں کٹی پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہو جانے تک فرائی کر لیں۔

پھر اس میں گرم مصالحہ، بکرے کا گوشت اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

اب کٹے ٹماٹر، ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر مزید بھونیں۔

اس کے بعد ایک کپ پانی ڈال کر مٹن کے آدھا گل جانے تک ڈھک کر پکائیں۔

پھر کٹے آلو اور مزید ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں۔

اب اسے مٹن اور آلو کے مکمل گل جانے تک پکنے دیں۔

بھیگے ہوئے چاول، بقیہ آدھا چمچ نمک اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور چاول تیار ہونے تک پکا لیں۔

آخر میں پندرہ منٹ کے لیے دَم پر رکھیں۔

آخر میں ثابت ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

leave comments


Open Recipes